مریم نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اربوں کے فنڈز کی منظوری دیدی

 مریم نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اربوں کے فنڈز کی منظوری دیدی

مریم نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اربوں کے فنڈز کی منظوری دیدی تکمیل سے شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات اور مسائل میں نمایاں کمی آئے گی

بھیرہ(نامہ نگار )وزیر مملکت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ بھیرہ شہر کی ترقی کے لیے صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اربوں روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے وہ بھرتھ ہاؤس میں بھیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ بھیرہ سرکلر روڈ اور اندرونِ شہر رابطہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے لیے لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ڈیڑھ ارب روپے کے ٹینڈرز جاری کیے جا چکے ہیں۔

جن پر جلد عملی کام شروع ہو جائے گا ان منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات کے ساتھ ساتھ مسائل میں نمایاں کمی آئے گی عوام کو معیاری تفریحی سہولیات کے لیے 7 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید طرز کا پارک بھی تعمیر کیا جائے گا چیف آفیسر بلدیہ بھیرہ حافظ محمد نعمان نے بتایا کہ مذکورہ منصوبوں پر تعمیراتی کام آئندہ دو ماہ کے اندر شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ٹیلی فون، سوئی گیس اور دیگر متعلقہ محکموں کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں ۔تاکہ وہ اپنی زیرِ زمین تنصیبات کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات کریں اور ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں