زخمی سب انسپکٹر عصمت اﷲ کی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عیادت

 زخمی سب انسپکٹر عصمت اﷲ کی ڈی  ایچ کیو ہسپتال میں عیادت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے ایک روز تھانہ لکسیاں کی حدود میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان مقابلہ میں زخمی ہونیوالے سب انسپکٹر عصمت اﷲ کی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عیادت کی ایس پی انوسٹی گیشن نے زخمی پولیس آفسر کے علاج معالجے کے انتظامات کو چیک کیا۔

 اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ مقابلے کے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انہیں نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں