مون سون میں سول ڈیفنس رضاکاروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

مون سون میں سول ڈیفنس رضاکاروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

سرگودھا ،بھکر ،خوشاب اور میانوالی میں ساڑھے 4سے زائد رضا کاروں کی خدمات سول ڈیفنس نے پہلے ہی ضلعی حکومتوں کو پیش کر دی، شیخوپورہ سے مزید رضا کار فلڈ ڈیوٹی دینگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مون سون کانٹی جنسی پلان کے تحت سیلاب کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے متاثرہ علاقوں سے دیگر اضلاع کے سول ڈیفنس رضا کاروں کی خدمات حاصل کر نے فیصلہ کیاگیا ہے جن اضلاع میں سیلاب کا خطرہ نہیں ان اضلاع سے متاثرہ علاقوں میں رضا کار بھجوائے جائیں گے ،ذرائع کے مطابق سرگودھا ،بھکر ،خوشاب اور میانوالی میں ساڑھے 4سے زائد رضا کاروں کی خدمات سول ڈیفنس نے پہلے ہی ضلعی حکومتوں کو پیش کر دی ہیں اس کے علاوہ ریجن بھر میں چکوال، فیصل آباد اور شیخوپورہ سے مزید رضا کار فلڈ ڈیوٹی دینگے ، اسی طرح پنجاب کے دیگر اضلاع میں رضا کاروں کی ڈیوٹیاں تفویض کی جا رہی ہے ،اس حوالے سے پی ڈی ایم اے سے سول ڈیفنس حکام سے تفصیلات طلب کر لی ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ رضا کاروں کوفلڈ ڈیوٹی کے دوران الگ سے اعزازیہ دیا جائیگا۔رضا کاروں کی تعیناتی سے عوامی مشکلات میں کمی ہو گی ۔کوشش ہے کہ لوگوں کو مشکلات سے دوچار ہونے سے دور رکھا جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں