گھریلو ناچاقی پر خود کو سر میں گولی مارکر خودکشی کی کوشش

گھریلو ناچاقی پر خود کو سر میں گولی مارکر خودکشی کی کوشش

گھریلو ناچاقی پر خود کو سر میں گولی مارکر خودکشی کی کوشش موٹر وے پولیس میں تعینات سب انسپکٹر نور شیر نے آفیشل پسٹل سے گولی چلا ئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موٹر وے پولیس کے 38 سالہ سب انسپکٹر نے گھریلو ناچاقی پر خود کو سر میں گولی مارکر خودکشی کی کوشش کی جس کو تشویشناک حالت میں ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیل کے مطابق لیاقت کالونی 49 ٹیل کے رہائشی موٹر وے پولیس میں تعینات 38 سالہ سب انسپکٹر نور شیر نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے بعد آفیشل پسٹل سے سر میں گولی چلا کر خودکشی کی کوشش کی جس سے شدید زخمی ہونے پر سب انسپکٹر نور شیر کو ریسکیو کر کے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور تھانہ کینٹ پولیس موقع پر پہنچ کر مصروف تفتیش ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں