ڈائریکٹرنارکوٹکس فورس کی وائس چانسلریونیورسٹی سے ملاقات

ڈائریکٹرنارکوٹکس فورس کی وائس چانسلریونیورسٹی سے ملاقات

ڈائریکٹرنارکوٹکس فورس کی وائس چانسلریونیورسٹی سے ملاقات نشے سے پاک، صحت مند اور محفوظ پنجاب کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر پنجاب کا نٹر نارکوٹکس فورس سرگودھا ڈویژن، لیفٹیننٹ کرنل (ر) جواد مسعود نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے دورہ کے موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انسدادِ منشیات مہم اور بالخصوص نوجوان نسل کو منشیات کے مہلک اثرات سے آگاہ کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر نشے سے پاک، صحت مند اور محفوظ پنجاب کے وژن کو عملی شکل دینے کے لیے مختلف اقدامات اور مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان نے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا ایک منشیات فری کیمپس کے قیام کے لیے پُرعزم ہے ، جہاں نہ صرف نو اسموکنگ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے بلکہ طلبہ و طالبات میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے باقاعدہ سیمینارز، ورکشاپس اور آگاہی مہمات کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جامعات کا بنیادی کردار صرف تعلیم تک محدود نہیں بلکہ طلبہ کی کردار سازی اور انہیں ایک ذمہ دار شہری بنانے میں بھی اہم ہے ۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کیلئے محض قانون سازی کافی نہیں بلکہ شعور، رہنمائی اور مثبت سرگرمیوں کی فراہمی ناگزیر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں