15 پر جھوٹی کال میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کڑانہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 15 پر جھوٹی کال میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزم عبد القدیر نے اپنے مخالفین کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے نے لیے 15 پر ڈکیتی کی بابت جھوٹی کال کی، ابتدائی چھان بین کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم ممتاز نے اپنے سابقہ ملازم پر چوری کا مقدمہ درج کروانے پر 15 پر گھر میں چوری کی بابت کال کی۔ایس ایچ او کڑانہ محمد عمران نے موقع پر پہنچ کر حقائق کی تصدیق کی تو ملزمان نے جھوٹی کال کرنا تسلیم کیا،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔