سابق قومی کرکٹر نوید لطیف کے بیٹے پر چند افراد کا بہیمانہ تشدد
سابق قومی کرکٹر نوید لطیف کے بیٹے پر چند افراد کا بہیمانہ تشددسوار لڑکوں کے گروپ نے مبینہ طور پر گاڑی کو ہٹ کر کے روک لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سابق قومی کرکٹر نوید لطیف کے بیٹے محمد روحان پر چند افراد کا بہیمانہ تشدد،مقدمہ درج کر لیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ محمد روحان اپنی کار پر گھر سے سودا سلف لینے نکلا تو راستے میں موٹر سائیکل سوار لڑکوں کے گروپ نے مبینہ طور پر گاڑی کو ہٹ کر کے روک لیا اور روحان کو گاڑی سے باہر نکال کر پیٹنا شروع کر دیا۔ بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں محمد روحان زخمی ہو گیا اس کی ایک آنکھ بری طرح متاثر ہوئی جبکہ چہرے پر بھی زخم آئے ۔ ملزمان عبد الرحمن، رانا حسن وغیرہ 49ٹیل ڈیفنس ٹاو ن کے رہائشی بتائے جاتے ہیں پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیاملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ۔ کرکٹر نوید لطیف نے ڈی پی او سرگودھا سے درخواست کی ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے کیونکہ ان کی جانب سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔