تھیلیسیمیا کا شکار بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بلڈکیمپ کا انعقاد
تھیلیسیمیا کا شکار بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بلڈکیمپ کا انعقاد طالب علموں کے ساتھ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے افراد کی شرکت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فاطمید فاؤنڈیشن اور پولیس کے اشترا ک سے سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں تھیلیسیمیا کا شکار بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جس میں طالب علموں کے ساتھ ساتھ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات بالخصوص مسیحی برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خون کے عطیات دیئے ، کیمپ میں ڈونرز کی رجسٹریشن بھی کی گئی، اس موقع پرایس پی انویسٹی گیشین عمران عباس چدھڑ، فادر ڈیوڈجان ،بلڈ کیمپ کوارڈی نیٹر عاشر عدیل ،سول ڈیفنس سے عابدہ نذر، ارشد محموسمیت بابا شفیق ڈوگر، ملک نوید اعوان، ملک تنویر اعوانو دیگر کا کہنا تھا کہ کیمپ کے شرکاء اور طالب علموں کے جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مسیحی برادری کی جانب سے لگایا جانیوالا پہلا بڑا بلڈ کیمپ ہے جس کا مقصد تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلاء معصوم پھولوں کیلئے خون کے عطیات جمع کر نے کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے بھرپور آگاہی پیدا کرنا تھا۔