محکمہ تعمیرات کی کل 24 سکیموں پر کام جاری

 محکمہ تعمیرات کی کل  24 سکیموں پر کام جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنرحسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت محکمہ تعمیرات کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایس ای فیسکو، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایکسین بلڈنگ، سی ای او ڈی ایچ اے ، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، انچارج ڈی ڈی ایم اے اور ڈی او سپیشل ایجوکیشن نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ تعمیرات کی کل 24 سکیموں پر کام جاری ہے ، جن میں 10 جاری سکیمیں اور 14 نئی سکیمیں شامل ہیں، جبکہ مجموعی طور پر ان منصوبوں کا تقریباً 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار، معیار اور فنڈز کے استعمال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی سکیموں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں