91 ارب488کروڑ سے زائد کی 30 سکیمیں مکمل

91 ارب488کروڑ سے زائد کی 30 سکیمیں مکمل

نئی اے ڈی پی سکیموں کی تعداد 37 ہے جبکہ ایس بی پی کے تحت 93 اور پی ایس ڈی پی کے تحت 3 منصوبے شامل ، اے ڈی پی کی 12 سکیموں پر نمایاں پیشرفت جاری فنڈز کے بروقت اجرا اور استعمال کو یقینی بنایا جائے اور تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ،منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت محکمہ شاہرات کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایس ای ہائی ویز کے علاوہ سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور ایکسین ہائی ویز نے شرکت کی۔ اجلاس میں شاہرات کی جاری اور نئی سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر 192 سکیموں پر کام جاری ہے جن کی کل لاگت 91 ارب 488 کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ 30 سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ جاری اے ڈی پی کی 12 سکیموں پر نمایاں پیشرفت جاری ہے جبکہ روڈز ری ہیبیلیٹیشن اور روڈز ریسٹوریشن پروگرام کے تحت بھی متعدد منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ مزید برآں نئی اے ڈی پی سکیموں کی تعداد 37 ہے جبکہ ایس بی پی کے تحت 93 اور پی ایس ڈی پی کے تحت 3 منصوبے شامل ہیں۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ فنڈز کے بروقت اجرا اور استعمال کو یقینی بنایا جائے اور تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے چیف سیکرٹری کے احکامات کی روشنی میں چاروں اضلاع کے شہری علاقوں میں دو، دو اہم سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلات بھی طلب کیں۔ کمشنر نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں