بلوچستان میں شہیدلیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی نماز جنازہ ادا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بلوچستان میں دشمنانِ وطن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کا رتبہ پانے والے لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی نماز جنازہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے گلیکسی گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔
جس میں کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی ،ڈپٹی کمشنر احمد رضا چوہدری سمیت عسکری قیادت اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے میں شرکت کی۔