نفرت انگیز فرقہ وارانہ پمفلٹس کی تقسیم پر ایک شخص گرفتار

 نفرت انگیز فرقہ وارانہ پمفلٹس کی تقسیم پر ایک شخص گرفتار

نفرت انگیز فرقہ وارانہ پمفلٹس کی تقسیم پر ایک شخص گرفتار پولیس نے امن وامان قائم کیا یہ کاروائی نہ ہوتی تو حالات خراب ہوجاتے ، عزیز الرحمان

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا )کلورکوٹ میں نفرت انگیز فرقہ وارانہ پمفلٹس کی تقسیم کرنے اور امن وامان میں خلل ڈالنے کے الزام میں منور نامی شخص کے خلاف کلورکوٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے ۔کلورکوٹ کی سیاسی سماجی مذہبی شخصیت قاری عزیز الرحمان نے کلورکوٹ میں مذہنی منافرت پھیلانے والے ملزم کی گرفتار اور مقدمہ فوری اندراج پر ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی پولیس نے ملزم کے خلاف فوری کاروائی کر کے کلورکوٹ میں امن وامان قائم کیا ہے اگر یہ کاروائی نہ ہوتی تو حالات خراب ہوجاتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں