غیرت کے نام پر قتل ، ہائیکورٹ نے ملزم کو باعزت بری کر دیا

غیرت کے نام پر قتل ، ہائیکورٹ نے ملزم کو باعزت بری کر دیا

غیرت کے نام پر قتل ، ہائیکورٹ نے ملزم کو باعزت بری کر دیا سیشن جج میانوالی کی عدالت نے ملزم کوعمر قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی تھی

کندیاں(نمائندہ دنیا ) ہائیکورٹ نے قتل کیس میں ملزم کو باعزت بری کر دیا قتل کے ایک اہم مقدمے میں راولپنڈی ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے اپیل منظور کرتے ہوئے ملزم کو باعزت بری کر دیا۔ تھانہ واں بھچراں میں درج مقدمہ میں ملزم قیصر شہزاد سوئی پر غیرت کے نام پر قتل کا الزام تھاایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی کی عدالت نے ملزم کوعمر قید اور تقریباً 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد اسے سنٹرل جیل میانوالی منتقل کر دیا گیا تھابعد ازاں ملزم نے سزا کے خلاف راولپنڈی ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جس کی سماعت سنگل بینچ کے روبرو ہوئی اس موقع پر معروف قانون دان اور پھلرون لاء چیمبر کے چیف ایگزیکٹو ملک اظہر پھلرون سینئر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے ملزم کی جانب سے مؤثر قانونی دلائل پیش کیے عدالت عالیہ نے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے اپیل منظور کر لی اور ملزم قیصر شہزاد کو باعزت بری کرنے کا حکم دے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں