پی پی83 کے ضمنی الیکشن ،ٹکٹ کے لئے مریم کو تجاویز پیش
پی پی83 کے ضمنی الیکشن ،ٹکٹ کے لئے مریم کو تجاویز پیش جس اُمیدوار کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری ہوگا باقی تمام اس کی حمایت کریں گے
خوشاب(نمائندہ دنیا )صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی83 خوشاب تھری کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ارکان اسمبلی و پارٹی راہنماؤں نے اپنے اپنے اُمیدوارو کو ٹکٹ دلوانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔ یہ نشست مسلم لیگی ایم پی اے سردارا علی حسین کے انتقال سے خالی ہوئی تھی ۔ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے سردار علی حسین مرحوم کے بھائی سردر ظفر عباس خان بلوچ ، سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی صدر مسلم لیگ ن ضلع خوشاب ، ایم این اے شاکر بشیر اعوان کے صاحبزادے سعد بشیر اعوان نے اپنے اپنے کاغذات جمع کرا رکھے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کا فیصلہ میاں محمد نواز شریف خود کریں گے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں تمام اُمیدواروں اور ضلعی راہنماؤں نے یقین دہانی کرائی کہ جس اُمیدوار کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری ہوگا باقی تمام اُمیدوار اس کی حمایت کریں گے اور اس کی بھرپور انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ۔