ڈاکو خواتین گھر میں گھس کر سونا اور 3 لاکھ روپے نقد لے کر فرار

 ڈاکو خواتین گھر میں گھس کر سونا اور 3 لاکھ روپے نقد لے کر فرار

ڈاکو خواتین گھر میں گھس کر سونا اور 3 لاکھ روپے نقد لے کر فرار اکیلی خاتون خانہ کا منہ کپڑے سے باندھ کر ایک کمرے میں بند کر دیا

میانوالی (نامہ نگار)نواحی علاقہ مسیت والا عیسیٰ خیل میں دن دیہاڑے 6 نامعلوم ڈاکو خواتین نے مبینہ طور پر گھر میں گھس کر اکیلی خاتون خانہ کا منہ کپڑے سے باندھ کر خوفناک ڈکیتی واردات کر ڈالی 3 تولے سونا اور 3 لاکھ روپے نقد لے کر فرار ہو گئیں ۔نواحی علاقہ مسیت والا میں دن دیہاڑے چھ خواتین رمضان نامی ایک شخص کے رہائشی گھر میں داخل ہوئیں اطلاعات کے مطابق ملزمان نے گھر میں موجود خاتون کے منہ کو کپڑے سے باندھ کر کے ایک کمرے میں بند کر دیا اور اور تین لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور 3 تولے طلائی زیورات لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ فرار کے لیئے لوڈر رکشہ استعمال کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ عیسیٰ خیل کی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیئے اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں