شعبہ امراضِ نسواں کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
شعبہ امراضِ نسواں کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد بانجھ پن مسئلے کی وجوہات، بروقت تشخیص اور علاج کے طریقہ کار پر گفتگو
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے شعبہ امراضِ نسواں و زچگی کے زیرِ اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے ماہرینِ امراضِ نسواں، سینئر معالجین اور طبی طلبہ نے شرکت کی۔کانفرنس کا موضوع بانجھ پن تھا، جس میں اس مسئلے کی بڑھتی ہوئی شرح، وجوہات، بروقت تشخیص اور جدید علاج کے طریقہ کار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔تقریب ڈاکٹر عبدالغفور نیازی کی سربراہی میں منعقد ہوئی جبکہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ایس۔ حیدر رضا اور پروفیسر ڈاکٹر صائمہ قریشی بھی سٹیج کی زینت بنیں۔ساائنسی نشستوں میں ماہرین نے اپنی تحقیق اور تجربات پر روشنی ڈالی سوال و جواب کے سیشن میں اہم طبی پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔ مقررین نے بانجھ پن، رحم کی بیماریوں اور تولیدی مسائل پر تفصیلی لیکچرز دیے ۔کانفرنس کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایس۔ شعیب حسین شاہ تھے جنہوں نے کہا اس علمی فورم سے طبی تحقیق میں طلبہ کو بہت فائدہ حاصل ہو گا۔اخر میں چیئرمین بورڈ اف ڈائریکٹر ز ڈاکٹر عبدالغفور نیازی نے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور مستقبل میں بھی ایسے علمی پروگرامز جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔