2 ملزمان گرفتار، 2200 گرام چرس، رائفل 44 بور برآمد

 2 ملزمان گرفتار، 2200 گرام چرس، رائفل 44 بور برآمد

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں پولیس کی کاروائیاں، 2 ملزمان گرفتار، 2200 گرام چرس، رائفل 44 بور برآمد۔

مقدمات درج۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کندیاں سب انسپکٹر ملک خرم شہزاد اعوان اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ شوکت علی ولد شیر محمد سکنہ بھکڑا سے 2200 گرام چرس برآمد کی۔جبکہ ایک اور کاروائی میں محمد آصف ولد منظور حسین سکنہ کندیاں سے رائفل 44 بور 2 عدد پسٹل 30 بور برآمد کی دریافت پر ملزم اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ کندیاں میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں