چالان کے باوجود گاڑی مالکان کو قوانین کا پابند نہیں بنایا جا سکا
چالان کے باوجود گاڑی مالکان کو قوانین کا پابند نہیں بنایا جا سکا سینکڑوں آبادیوں کے لاکھوں مکینوں کو بھی آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پتھر مارکیٹ میں اوور لوڈنگ کنٹرول کرنے کے لئے چالان و مقدمات کے اندراج کے باوجود ایک طرف گاڑی مالکان کو قوانین کا پابند نہیں بنایا جا سکا دوسری طرف مارکیٹ کی سڑکوں کی خستہ حالی خطرناک صورتحال اختیار کرتی جا رہی ہے جہاں حادثات معلوم بنے ہوئے ہیں،ذرائع کے مطابق پتھر کی اوور لوڈنگ کے باعث چند سال قبل بنائی گئی ملحقہ سڑکوں کو تباہی سے بچانے کیلئے حکومت کی جانب سے ایس او پی جاری کرنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پرناکہ بندی کر کے پتھر سے اوور لوڈ گاڑیوں کو پکڑ کر تھانوں میں بند کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے مگر اس کے مثبت نتائج سامنے نہیں آ ئے ،اور مال بردارگاڑیوں کی اوور لوڈنگ کے ساتھ ساتھ سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان پہنچنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، بالخصوص سینکڑوں آبادیوں کے لاکھوں مکینوں کو بھی آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا ہے ان کا کہنا ہے کہ آئے روز حادثات میں قیمتی جانوں کو ضیاع ہو رہا ہے ،انہوں نے اس سلسلہ میں ارباب اختیار کو فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔