دنیا میں ہر سال کم و بیش 35کڑوڑ لوگ دمہ میں مبتلاء ہوتے

دنیا میں ہر سال کم و بیش 35کڑوڑ لوگ دمہ میں مبتلاء ہوتے

دنیا میں ہر سال کم و بیش 35کڑوڑ لوگ دمہ میں مبتلاء ہوتے پاکستان میں ہر سال 15 ملین بچے اور کم و بیش 8 لاکھ جوان اور بوڑھے لوگ مبتلاء ہوتے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )دنیا میں ہر سال کم و بیش 350 ملین لوگ دمہ کی بیماری میں مبتلاء ہوتے ہیں جبکہ اس بیماری کی وجہ سے تقریباً ساڑھے 4 لاکھ کے قریب لوگ موت کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 15 ملین بچے اور کم و بیش 8 لاکھ جوان اور عمر رسیدہ لوگ اس بیماری میں مبتلاء ہوتے ہیں۔ ان خیالات کاا ظہار دمہ کے عالمی دن کے موقع پر صدر پی ایم اے سرگودھا و پلمونالوجسٹ ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن پوری دنیا میں عوام الناس میں شعور اجاگر کرنے کیلئے تقریبات و آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ بچوں کی بیماری ہے جو بالکل غلط ہے یہ بیماری زندگی میں کسی شخص کو عمر کے کسی حصے میں بھی لاحق ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دمہ کی وجہ انفیکشن نہیں ہے بلکہ ایک قسم کی الرجی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ بڑی تیزی سے پھیلتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی ہے ۔ دمہ کا مریض ایک نارمل انسان کی زندگی گزار سکتا ہے بشرطیکہ وہ اپنا لائف سٹائل تبدیل کر لے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں