دکاندار سے 50 عدد پتنگیں اور 5 عدد کیمیکل ڈوریں برآمد
موچھ (نمائندہ دنیا) پتنگ فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے محمد جبران سکنہ پائی خیل سے 50 عدد پتنگیں اور 5 عدد کیمیکل ڈوریں برآمد کیں۔
جبکہ ایک اور کاروائی میں دوران چیکنگ تیمور حسن ولد غلام فرید سکنہ کمرمشانی سے پسٹل 30 بور، وارث ولد مطیع اللہ سکنہ پائی خیل سے رائفل 303بور برآمد کی۔ایک اور کاروائی میں فائرنگ اور دھمکیوں کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کامران ولد نواب سے پسٹل 30 بور، جمشید ولد حبیب اللہ سے رائفل 7MM برآمد کی۔ دریافت پر ملزمان اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔تمام ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ پائی خیل میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔