گودام میں گھس کر 21لاکھ روپے کیش اور قیمتی موبائل چھین لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران بوہلڑی والا کے رہائشی محمد زبیر کے گودام میں گھس کر تین نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اکیس لاکھ روپے کیش اور قیمتی موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔
جبکہ 80جنوبی کے زمرد رشید کی حویلی سے 45بوری گندم،استقلال آباد کے محتاج خان کے گھر سے قیمتی سامان،113جنوبی کے عبدالوحید کے کریانہ سٹور،اعجاز کالونی کے صفدر محمود کی دوکان سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔