بھاگٹانوالہ میں گرینڈ آپریشن ، ناجائز شیڈز، ریڑھیاں ہٹا دیں

بھاگٹانوالہ میں گرینڈ آپریشن ، ناجائز شیڈز، ریڑھیاں ہٹا دیں

بھاگٹانوالہ میں گرینڈ آپریشن ، ناجائز شیڈز، ریڑھیاں ہٹا دیں تمام ریڑھی بانوں کو ہدایت کی گئی ہے وہ مقررہ جگہ پر ہی اپنا کاروبار کریں

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) پیرا فورس ٹیم نے بھاگٹانوالہ کے مرکزی بازار میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کی اور متعدد غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ آپریشن کے دوران دکانوں کے آگے قائم ناجائز شیڈز، ریڑھیاں اور دیگر رکاوٹیں ہٹا کر سڑک کو کلیئر کر دیا گیا۔پیرا فورس حکام کے مطابق شہر کے اندر کسی بھی قسم کی تجاوزات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی اور بازاروں کو ہر صورت کھلا رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ حکام نے مزید کہا کہ ریڑھی بازار کو باقاعدہ طور پر شہر سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے اور تمام ریڑھی بانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ جگہ پر ہی اپنا کاروبار کریں۔کارروائی کے دوران متعدد افراد کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پیرافورس کا کہنا تھا کہ سڑکوں اور بازاروں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور شہر کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے ایسے آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔شہریوں نے پیرا فورس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے بازاروں میں رش کم ہوگا اور ٹریفک کی روانی بہتر ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں