سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی گورنر پنجاب سے ملاقات

 سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی گورنر پنجاب سے ملاقات

سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی گورنر پنجاب سے ملاقات یونیورسٹی چین کے صوبہ ہینان میں ایک مشترکہ تعلیمی کیمپس قائم کرے گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے گورنر پنجاب وچانسلر یونیورسٹی سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی اور انہیں یونیورسٹی کی تعلیمی، تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران وائس چانسلر نے گورنر کو آگاہ کیا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا میں اس وقت 25 ہزار سے زائد طلبہ زیرِ تعلیم ہیں جبکہ اتنی ہی تعداد یونیورسٹی سے منسلک کالجز میں زیر تعلیم طلبہ کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی اپنے انکیوبیشن سینٹر کے ذریعے طلبہ میں اختراع، جدت اور کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ، جہاں طلبہ کے کاروباری منصوبوں کی معاونت کی جا رہی ہے ۔

پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے گورنر کو یونیورسٹی کی بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی سرگرمیوں بالخصوص چین کے ساتھ بڑھتے تعلیمی تعاون کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا چین کے صوبہ ہینان میں ایک مشترکہ تعلیمی کیمپس قائم کرنے کے عمل میں ہے ، جو کسی بھی پاکستانی پبلک سیکٹر یونیورسٹی کا پہلا بیرونِ ملک کیمپس ہوگا۔وائس چانسلر نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی نے مشترکہ تحقیقی وٹیکنالوجی مراکز، جوائنٹ ڈگری پروگرامز اور بین الاقوامی تربیتی منصوبوں کے قیام کے لیے مختلف معاہدے کیے ہیں، جن میں ٹیکنالوجی، میری ٹائم ایجوکیشن اور ڈیجیٹل انوویشن جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔ اس منصوبے کے باعث عوام کو ریلیف ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں