منشیات فروش کیخلاف کارروائی 1 کلو 80 گرام چرس برآمد

منشیات فروش کیخلاف کارروائی  1 کلو 80 گرام چرس برآمد

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈی پی او سرگودھا کی منشیات کے خلاف جاری زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت شاہ نکڈر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث بدنام زمانہ ملزم جاوید کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 کلو 80 گرام چرس برآمد ہوئی، جس پر منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں