خوشاب میں الیکٹرک گرین بس سروس ، 5 بسیں پہنچ گئیں

 خوشاب میں الیکٹرک گرین بس سروس ، 5 بسیں پہنچ گئیں

خوشاب میں الیکٹرک گرین بس سروس ، 5 بسیں پہنچ گئیںضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے نے روٹس کا تعین بھی کر لیا

خوشاب (نمائندہ دُنیا)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع خوشاب میں عوام کو جدید اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ ہفتہ کے روز 5 الیکٹرک گرین بسیں جوہرآباد پہنچا دی گئیں، جبکہ مزید 10 بسیں آئندہ ایک دو روز میں پہنچنے کا امکان ہے ۔ضلعی انتظامیہ خوشاب کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے نے ان بسوں کے روٹس کا تعین بھی کر لیا ہے ، جبکہ جنرل بس اسٹینڈ جوہرآباد پر بسوں کے لیے چارجنگ پوائنٹس اور خواتین و حضرات کے لیے الگ الگ بکنگ کیبن بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔سیکرٹری آر ٹی اے کے مطابق ابتدائی مرحلے میں یہ الیکٹرک بسیں تین مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔

 جن میں خوشاب تا قائدآباد براستہ جوہرآباد، ہڈالی اور مٹھہ ٹوانہ، خوشاب تا روڈہ براستہ جوہرآباد و مظفر گڑھ روڈ، جبکہ خوشاب تا منگوال براستہ شوالہ، چھبیل، ناڑی، کٹھہ موڑ اور دئیوال شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر شہری ان جدید الیکٹرک بسوں میں مفت سفر کی سہولت حاصل کر سکیں گے ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع خوشاب کو جدید گرین بسوں کی فراہمی شروع ہوتے ہی شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں