وزیراعلیٰ شکایات سیل کی کھلی کچہری، مسائل پیش

وزیراعلیٰ شکایات سیل کی کھلی کچہری، مسائل پیش

وزیراعلیٰ شکایات سیل کی کھلی کچہری، مسائل پیش کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا اور ڈی پی او کی شرکت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے تحت عوامی مسائل کے فوری حل اور براہ راست رابطے کے سلسلے میں چیئرپرسن وزیراعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے آرٹس کونسل کمپلیکس سرگودھا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے ۔کھلی کچہری میں کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری، ڈی پی او صہیب اشرف، ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ، ایم ڈی واسا احمد ہارون اور ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی رانا محمد ابوبکر سمیت مختلف محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی اور عوامی مسائل سنے ۔چیئرپرسن صائمہ فاروق نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود اضلاع کے دورے کر کے ڈویژنل، ضلعی اور پولیس انتظامیہ کے ہمراہ کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہی ہیں تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہی جگہ تمام متعلقہ محکموں کی موجودگی کے باعث بیشتر مسائل موقع پر ہی حل کر دیے گئے ، جبکہ دیگر درخواستیں متعلقہ اداروں کو بھجوا دی گئی ہیں جن کا باقاعدہ فالو اپ لیا جائے گا۔کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ایک چھت تلے عوامی مسائل سنے گئے اور درخواستوں پر شفاف انداز میں کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں