پراپرٹی کی قیمتوں ہر سال ڈی ریٹ کے نام پر بڑھادی جاتی ہیں
لوگوں کو بار بار نقشہ جات بنوانے کے لیے ایم سی کمرمشانی نوٹس جاری کر رہی ہے
کمرمشانی (نمائندہ دنیا )کمرمشانی میں ایم سی کی حدود میں موجود موضعہ جات کی پراپرٹی کی قیمتوں ہر سال ڈی ریٹ کے نام پر ضلع گورنمنٹ بڑھادیتی ہے جس کی وجہ سے کمرمشانی وگردنواح میں قیمتیں اتنی بڑھ گئی جس کی وجہ سے لوگوں کے لیے اب کمرشل گھریلو نقشہ جات بنوانا مشکل ہوگیاہے جبکہ لوگوں کو بار بار نقشہ جات بنوانے کے لیے ایم سی کمرمشانی نوٹس جاری کر رہی ہے سول وسوسائٹی کمرمشانی نے وزیراعلیٰ پنجاب کمشنر سرگودہاڈی سی میانوالی سے کمرمشان سرکل کے موضعہ جات کی قیمتوں پر نظرثانی کی اپیل کی ہے حالانکہ عیسیٰ خیل تحصیل ہے لیکن وہاں پر ریٹ کمرمشانی کی نسبت تین گناکم ہیں۔