یونین کونسل دفاتر آنے والے سائلوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ

 یونین کونسل دفاتر آنے والے سائلوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھا بابر شہزاد رانجھا نے کہا ہے۔

 کہ یونین کونسل دفاتر آنے والے سائلوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں مقررہ فیس سے زائد ہر گز نہ لیا جائے سرٹیفیکیٹ فیس نمایاں جگہ پر آویزاں کریں شکایات ملنے پریو سی سیکرٹری اور متعلقہ عملہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف یونین کونسلوں کی انسپیکشن کے دوران کیا انہوں نے افسران کے آفیشل نمبر نمایاں جگہ آویزاں کریں تاکہ سائل اپنی شکایات کا بتا سکیں دفتری اوقات میں ایک اہلکار یونین کونسل کے دفتر ہو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف انکی دہلیز تک پہنچائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں