مدت ملازمت پوری ہونے پر مہر ذوالفقار کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اساتذہ تنظیموں کی جانب سے مدت ملازمت پوری ہونے پر مہر ذوالفقار کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں متحدہ محاذ اساتذہ ضلع سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی علمی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں مہر ذوالفقار کو مدت ملازمت کی تکمیل پر مبارک باد پیش کی گئی اور ان کی خدمت کو سراہا گیا۔ متحدہ محاذ اساتذہ کے سرپرست اعلیٰ چوہدری اشتیاق احمد چیمہ سابقہ مرکزی صدر انجمن اساتذہ پاکستان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انجمن اساتذہ کی کتاب ایک تاریخ ایک تحریک بطور گفٹ پیش کی ان کے ہمراہ متحدہ محاذ اساتذہ کے صدر حافظ عثمان خان جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل نزیر چیمہ چوہدری محمد یار تلہ ڈویڑنل ڈائریکٹر ایلیمنٹری رانا ندیم عباس ڈی ای او ایلیمنٹری چوہدری جاوید بشارت اور دیگر شامل تھے ، جنہوں نے مہر ذولفقار کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اﷲ تعالیٰ نے جس طرح عزت واکرام سے ان کو تکمیل ملازمت کی سعادت بخشی ان کی بقیہ زندگی بھی رب کریم کی عنایات واکرام میں گزرے ۔