ٹرانسفارمر جلنے اور دیگر تکنیکی خرابیاںمعمول بن گئیں

ٹرانسفارمر جلنے اور دیگر تکنیکی خرابیاںمعمول بن گئیں

کئی کئی گھنٹے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہتی ہے ،وولٹیج کی کمی بیشی الگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہراور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی مختلف مقامات پر ٹرانسفارمر جلنے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہتی ہے جس سے شہری گرمی کیساتھ ساتھ بجلی کی بندش کے عذاب میں بھی مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں ،وولٹیج کی کمی بیشی الگ سے پریشانی اور مالی نقصان کا سبب بنی ہوئی ہے ، صارفین نے فیسکو حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ،دوسری طرف فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ نئے گرڈ اسٹیشنز پر بجلی کا لوڈ ٹرانسفر ہونے سے ہی بہتری آئیگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں