ہر ادارہ بے لگام ہو کر عوام کو بھیڑ بکریوں کی طرح مار رہا ، اکمل جسپال
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی امیر پاکستان مرکزی مسلم لیگ اکمل جسپال نے کہا ہے کہ کوئی بھی ادارہ ایسا نہیں جس کے اہلکار اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے قانون کے مطابق کاروائی کریں۔
ہر ادارہ بے لگام ہو کر عوام کو بھیڑ بکریوں کی طرح مار رہا ہے اور یہ تماشہ زیادہ دیر چلنے والا نہیں اس وقت ملک میں مہنگائی کی صورتحال یہ ہے کہ لوگ اپنے موٹر سائیکل جلانے پر مجبور ہیں غصے میں انسان کو کچھ پتہ نہیں چلتا کہ وہ کیا کر رہا ہے۔ جب بچوں کی بھوک برداشت سے باہر ہو جائے تو پھر باپ کچھ بھی کرنے کے لیے تیار رہتا ہے اس سے پہلے کہ عوام اور ادارے آمنے سامنے ہوں حکومت کو اپنا رویہ تبدیل کرنا چاہیے ۔