پڑوسن کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ملزم فرار، مقدمہ درج کر لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تلخ کلامی پر ہمسائے نے پڑوسن کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تلخ کلامی پر ہمسائے نے پڑوسن کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،80جنوبی میں ممتاز نے تلخ کلامی کا بدلہ چکانے کیلئے اپنی پڑوسن نصرت بی بی کو گالم گلوچ کرتے ہوئے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور گریبان سے پکڑ کر اسے مبینہ طور پر نیم برہنہ کر دیا، ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہو گیا تاہم اس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔