جھنگ موڑ سے خوشاب تک سڑک کو دو رویہ کرنیکی منظوری
جھنگ موڑ سے خوشاب تک سڑک کو دو رویہ کرنیکی منظوریبجٹ میں اس روڈ کی تعمیر کے لیے بجٹ مختص کر دیا جائے گا ، ارم حامد حمید
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رکن قومی اسمبلی ارم حامد حمید نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت کی جانب سے سرگودھا میں جہاں بے پناہ منصوبوں پر کام جاری ہے وہاں پر اب حکومت نے عوام کو بہتر سفری سہولتوں کی فراہمی کے لیے جھنگ موڑ سے خوشاب تک سڑک کو دو رویہ کرنے کی منظوری دے دی ہے اور آئندہ بجٹ میں اس روڈ کی تعمیر کے لیے بجٹ مختص کر دیا جائے گا جس سے اس روڈ پر آئے روز ہونے والے حادثات میں نہ صرف کمی آئے گی بلکہ لوگوں کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئیں گی وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی یہ اہل سرگودھا سے محبت کا ثبوت ہے کہ انہوں نے سرگودھا کے لیے یہاں بے پناہ منصوبے شروع کر رکھے ہیں وہاں پر انہوں نے اب ہماری درخواست پر جھنگ موڑ سے خوشاب تک دو رویہ سڑک بنانے کی منظوری بھی دے دی ہے محترمہ ارم حامد حمید نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سرگودھا کے لیے مزید ایسے منصوبے لائے جائیں جس سے لوگوں کو حقیقی معنوں میں سہولت حاصل ہو۔ اس کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں اور انشائاﷲ اہل سرگودھا کو مزید خوشخبریاں ملیں گی