جعلی چیکوں اور امانت میں خیانت سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے
جعلی چیکوں اور امانت میں خیانت سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے زاہد علی سے ملک علی کامران نے 42لاکھ روپے بٹور لئے ،مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف واراتوں میں کاروباری لین دین کے دوران منافع کا لالچ دے کر جعلی چیکوں اور امانت میں خیانت کے ذریعے بلاک نمبر8میں زاہد علی سے ملک علی کامران نے 42لاکھ روپے ،79شمالی کے محمد مالک سے عبداﷲ ،عامر ،ناصر اور محمد حنیف نے 38لاکھ روپے ،رکھ میانی کے نصر اقبال سے محسن رضا نے دو لاکھ روپے ،حسین آبا د کے محمد عثمان سے فرقان شہزاد نے 6لاکھ روپے ،کینال پارک کے محمد عارف سے ظہیرعباس نے چار لاکھ تیس ہزار روپے ،سیٹلائٹ ٹاؤن کے حسن فاروق سے عمیر نے 14لاکھ روپے کی رقوم ہتھیا کر خرد بر د کر لیں ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔