ایم-2 موٹروے پر پولیس وین حادثے کا شکار، 1جاں بحق،8 زخمی
ایم-2 موٹروے پر پولیس وین حادثے کا شکار، 1جاں بحق،8 زخمیریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ایف ڈبلیو اوکی جانب سے ہسپتال منتقل کر دیا
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)ایم-2 موٹروے کے قریب پنجاب پولیس کی ایک وین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ مومن منتقل کر دیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 57 سالہ نور محمدشدید سر کی چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ زخمیوں میں پولیس کانسٹیبل زبیر خان (26 سال)، لیڈی کانسٹیبل مصباح زارا (24 سال)، پولیس کانسٹیبل ذیشان انجم (26 سال)، 10 سالہ نازیہ، 6 سالہ راشد، ایک سالہ مجید، فرزانہ (35 سال) اور رخشانہ (30 سال) شامل ہیں۔زخمیوں کو مختلف نوعیت کی چوٹیں آئیں جن میں سر کی چوٹ، بازو اور ٹانگوں کے فریکچر، کندھے کا اتر جانا، جسم پر خراشیں اور اندرونی چوٹیں شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 نے چھ زخمیوں کو جبکہ دو زخمیوں کو ایف ڈبلیو اوکی جانب سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔