ڈی سی خوشاب کا اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل حل کر نیکاحکم

 ڈی سی خوشاب کا اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل حل کر نیکاحکم

ڈی سی خوشاب کا اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل حل کر نیکاحکم سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اولین ذمہ داری ہے : ڈاکٹر جہانزیب

خوشاب (نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ محکموں کو فوری حل کے احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر درخواست گزار سائلین بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ ڈی سی آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور شہری بلا جھجک اپنے مسائل بیان کریں۔ انہوں نے کہا کہ سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اولین ذمہ داری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی آفس میں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سنے جا رہے ہیں اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ درخواستوں پر عملدرآمد کی رپورٹ باقاعدگی سے پیش کی جائے ۔ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے مزید کہا کہ عوامی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کریں، جبکہ غفلت، سستی اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں