دو دن جلوسوں کے گذر گاہوں کے تمام بازار بند رہیں گے
جن بازاروں سے جلوس گزریں گے ، وہاں کے صدور ہمراہ ہونگے ،انجمن تاجر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محرم الحرام کو تمام بازار اور شاپنگ پلازے بند رہیں گے ، ماتمی جلوسوں کے ساتھ مرکزی انجمن تاجران کے صدرو ، جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیدران ہمراہ ہونگے ، تاجر تنظیموں کی جانب سے کئے گئے متفقہ فیصلہ کے مطابق محرم الحرام میں عاشورہ کے دو ایام محرم الحرام کو جلوسوں کے گذرا گاہوں کے تمام بازار بند رہیں گے ،جن بازاروں سے جلوس گزریں گے ، وہاں کے صدرو اور جنرل سیکرٹری ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ہونگے جبکہ انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا عہدیدران بھی مرکزی جلوس کے ہمراہ ہونگے۔