ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب

ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز  میں ایک پروقار تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی طرف سے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب ، ڈی ایس پی آر آئی بی خالدحسین تارڑ، اے ڈی آئی جی محمد طارق ملک، ڈی ایس پی لیگل قاسم حیات اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصمہ موسٰی سمیت دیگر عملہ نے شرکت کی ۔ آر پی او نے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹرز احمد خان اور اکبر ثقلین کی محکمانہ خدمات کو سراہا ۔اور آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اعزازی شیلڈ دے کر رخصت کیا۔ سب انسپکٹرز احمد خان اور اکبر ثقلین نے بطورکنسٹیبل محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی اور سب انسپکٹر کے عہدہ تک ترقی کی منازل طے کیں۔ سروس کے آخری ایام میں آرپی او آفس میں تعینات تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں