چوراہوں پر کارروائی کر کے درجن سے زائد رکشے قبضہ میں لے لئے
کاروائی کے دوران کئی ڈرائیور رکشے بھگا لے گئے ،ڈرائیوروں کے چالان کر دیئے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کی تشکیل کردہ ٹیموں نے اندرون شہر بلاک نمبر 10، گول چوک، شربت چوک، نیازی چوک سمیت دیگر چوراہوں پر کاروائی کر کے درجن سے زائد رکشے قبضہ میں لے کر محمد ناصر، ثناء اﷲ، محمد گلزار، محمد آصف، محمد جمعہ، ابرار حسین، محمد شعیب، قمر، قاسم اسد اور ذیشان کو متعلقہ تھانہ کی پولیس کے حوالے کر تے ہوئے ، متذکرہ مقامات پر رکشہ ڈرائیوروں نے غیر قانونی اسٹینڈ بنا کر سواریاں بٹھانے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا، کاروائی کے دوران کئی ڈرائیور رکشے بھگا لے گئے جبکہ متذکرہ ڈرائیوروں کے چالان کر دیئے گئے۔