ہفتہ کی تعطیل کو ختم کیا جائے عامر سلطان چیمہ

 ہفتہ کی تعطیل کو ختم کیا جائے  عامر سلطان چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں پہلے ہی کام نہ ہونے کے برابر ہے رہی سہی کسر ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات نے پوری کر دی ہے۔۔۔

 جس سے عوام کا کوئی فائدہ نہیں نہ ہی حکومت کو اس کا ریلیف مل رہا ہے اس لیے ہفتہ کی تعطیل کو ختم کیا جائے اور صرف اتوار کے روز تعطیل کی جائے قبل ازیں ملک بھر میں جمعہ کی تعطیل ہوتی تھی جس سے دفاتر اور کاروبار مکمل طور پر بند ہوتے تھے اور لوگ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شامل ہوتے تھے مگر اب کاروبار جمعہ والے دن بند ہوتے ہیں جبکہ سرکاری تعطیل اتوار کو ہوتی ہے جس سے لوگوں کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہیں لہذا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری طور پر جمعہ کی چھٹی بحال کریں تاکہ لوگ احسن طریقے سے اپنے کام کاج مکمل کر کے ایک دوسرے کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں