آج ریجن ہذا میں 164جلوس نکالے جائیں گئے

آج ریجن ہذا میں 164جلوس نکالے جائیں گئے

سرگودھا سے 79خوشاب ،25 ،میانوالی 6بھکرسے 54جلوس برآمدہونگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آج 8محرم الحرام کوریجن ہذا میں کل164جلوس نکالے جائیں گئے جن میں سرگودھا سے 79خوشاب سے 25 ،میانوالی سے 6بھکرجبکہ بھکرسے 54جلوس نکالے جائیں گے جن میں کیٹیگڑی A کے 21 جلوس شامل ہیں۔سرگودھاریجن سے 561 مجالس جن میں سرگودھا سے 246 خو شاب سے 88میانوالی سے 73 جبکہ بھکر سے 154مجالس کا انعقاد ہو گا جن میں کیٹیگڑیاے کی 23 مجالس شامل ہیں ۔164جلوس اور561 مجالس کی سکیورٹی کے لیے پانچ ہزار سے زائد پولیس افسران و ملازمان کے علاوہ جلوس مجالس کی انتظامیہ کی طرف سے بھجوائے گئے افراد بطور رضاکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے ، اس موقع پر آر پی او نے تمام ڈی پی اوز کو ضابطہ اخلاق پر مکمل پابندی کروانے کی ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں