ریلیف کی فراہمی کے لیے سہولت بازار اتھارٹی قائم

ریلیف کی فراہمی کے لیے  سہولت بازار اتھارٹی قائم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں ماڈل بازاروں سے متعلق بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر عوام کو بہتر ریلیف کی فراہمی کے لیے سہولت بازار اتھارٹی قائم کر دی ہے ۔

 اس اقدام کا مقصد ماڈل بازاروں کی مؤثر نگرانی، شفاف انتظام اور عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ مناسب نرخوں پر فراہم کرنا ہے ۔،ذرائع کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر قائم ماڈل مارٹ کے انچارج کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پائلٹ کے قریب زیر تعمیر نئے ماڈل بازار کا بھی انچارج مقرر کیا گیا ۔ ان کی نگرانی میں منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا ماڈل بازار اپنی مدد آپ کے تحت چلایا جائے گا، جہاں سٹال ہولڈرز سے ماہانہ بنیادوں پر کرایہ وصول کیا جائے گا۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع 15 جولائی کے دورہ سرگودھا کے موقع پر اس منصوبے کا افتتاح کیا جا سکتا ہے ،دوسری جانب شہریوں اور تاجروں کے ایک حلقے نے مطالبہ کیا ہے کہ سٹالز کی الاٹمنٹ مکمل شفافیت اور میرٹ پر کی جائے ۔ ان کا مؤقف ہے کہ اگر سٹالز بااثر افراد میں تقسیم کیے گئے تو ماڈل بازار کا مقصد متاثر ہوگا اور عوام کو مطلوبہ ریلیف فراہم نہیں ہو سکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...