سنگین مقدمات کی تفتیش کو میرٹ پر جلد از جلد مکمل کریں ، ایس پی انوسٹی گیشن
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ نے ایس ڈی پی او آفس کوٹمومن میں میٹنگ کی۔
جس میں ایس ڈی پی او کوٹمومن سمیت تھانہ میلہ، کوٹمومن،مڈھ رانجھا اور لکسیاں کے ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران، آئی ٹی سٹاف اور محرران نے شرکت کی ،اس موقع پر تفتیشی افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ بھی لیا، تمام تفتیشی افسران کو حکم دیا گیا کہ وہ سنگین مقدمات کی تفتیش کو میرٹ پر جلد از جلد مکمل کریں اور چالان عدالتوں میں جمع کرائیں، خواتین اور بچوں سے متعلقہ جرائم میں پیش رفت کا جائزہ لیا، مجرمانِ اشتہاری اور عدالتی مفروروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور انہیں فوری گرفتار کرنے کا ہدف دیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا تفتیش میں غفلت یا جانبداری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی، جبکہ بہتر کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments