گٹر میں پھنس جانے والی بھینس کو ریسکیو 1122نے کامیاب آپریشن کر کے نکال لیا

 گٹر میں پھنس جانے والی بھینس  کو ریسکیو 1122نے کامیاب  آپریشن کر کے نکال لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے بابِ حرم میں تنگ گٹر میں پھنس جانے والی بھینس کو ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کامیاب آپریشن کے ذریعے بحفاظت باہر نکال لیاریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوئی کہ بابِ حرم، نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک بھینس گٹر میں پھنس گئی ہے

اور خود باہر نکلنے سے قاصر ہے ، جس پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور بھینس کو مزید زخمی ہونے سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے بعد ازاں اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور خصوصی ریسکیو آلات کی مدد سے احتیاط کے ساتھ آپریشن کرتے ہوئے بھینس کو بحفاظت گٹر سے باہر نکال لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...