ناجائز منافع خوری پر متعدد دکانداروں کیخلاف کارروائی

 ناجائز منافع خوری پر متعدد دکانداروں کیخلاف کارروائی

ناجائز منافع خوری پر متعدد دکانداروں کیخلاف کارروائی 6دکانیں سیل ‘ 5افراد گرفتار ،مجموعی طور پر 5لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں نے موٹر وے پر واقع سیال موڑ ریسٹ ایریا میں مختلف محکموں کے ہمراہ بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اوورچارجنگ، ناجائز منافع خوری اور سرکاری قوانین کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی۔کارروائی کے دوران مختلف دکانوں کا معائنہ کیا گیا، جہاں اشیائے خورد و نوش سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمتوں پر فروخت کیے جانے کی نشاندہی ہوئی۔ انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 6 دکانیں سیل کر دیں، 5 افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ مجموعی طور پر 5 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال ڈھلوں نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے ، اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے ، ناجائز منافع خوری اور سرکاری قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مفادات کے تحفظ، قانون کی عملداری اور سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...