کندیاں کے اکثریتی محلہ جات میں گٹروں کے ڈھکن غائب
گنجان آباد محلہ جات محلہ اسلام آباد،گلی جامع مسجد غوثیہ،جرنیلی روڈکی صورتحال ناقص
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں کے اکثریتی محلہ جات میں گٹروں کے ڈھکن غائب شہری اذیت ناک صورتحال سے دوچار میونسپل کمیٹی انتظامیہ لمبی تان کرسوگء تفصیلات کے مطابق کندیاں کے گنجان آباد محلہ جات محلہ اسلام آباد،گلی جامع مسجد غوثیہ،جرنیلی روڈ،گلی جامع مسجد اہلحدیث،محلہ جامع مسجد فیضان مدینہ،محلہ نقشبندی و دیگر محلہ جات میں صحت و صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص ہے متذکرہ بالا گلی محلوں میں عرصہ دراز سے گٹروں کے ڈھکن بھی غائب ہیں جس سے شہریوں کا گلیوں میں آمدورفت جاری رکھنا محال ہوچکا ہے شہریوں کا کہنا ہے رات کے اوقات میں مزکورہ محلوں میں نہ تو سٹریٹ لائٹس موجود ہیں جسکی وجہ سے ان گلیوں سے گزرنا خطرے سے خالی نہ ہے اور کسی بھی وقت جان لیوا حادثہ رونما ہوسکتا ہے شہریوں نے ڈی سی میانوالی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments