2 منشیات فروش گرفتار، 1 کلو 900 گرام چرس برآمد

 2 منشیات فروش گرفتار، 1 کلو 900 گرام چرس برآمد

شمیر آباد سے 1750 گرام چرس موسیٰ خیل سے 150 گرام چرس ملی

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی کاروائی، 2 منشیات فروش گرفتار، 1 کلو 900 گرام چرس برآمد، مقدمات درج۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل انسپکٹر کامران بخت اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ عرفان ولد محمد اسلم سکنہ شمیر آباد سے 1750 گرام چرس برآمد کی اور محمد اشرف ولد حاجی حبیب سکنہ موسیٰ خیل سے 150 گرام چرس برآمد کی۔دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ موسیٰ خیل میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...