ای خدمت مرکز سرگودھا میں 79 ویں یومِ آزادی پاکستان کی تقریبات، کیک کاٹے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ای خدمت مرکز سرگودھا میں 79 ویں یومِ آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلہ میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے اے ڈی سی ہیڈکوارٹر، اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا اور منیجر ای خدمت مرکز کے ہمراہ یومِ آزادی کا کیک کاٹا،اس موقع پر ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان اور عظیم قومی ورثہ ہے ، وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر شہری کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے اور ملک کی تعمیر و ترقی کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments