جشنِ آزادی کرکٹ میلہ کوارٹر فائنل میں پولیس الیون کامیاب
جشنِ آزادی کرکٹ میلہ کوارٹر فائنل میں پولیس الیون کامیاب پولیس الیون نے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی: جشنِ آزادی کے سلسلے میں میانوالی پولیس کے زیرِ اہتمام جاری جشنِ آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کے کوارٹر فائنل مرحلے کے میچز کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں شاندار اور سنسنی خیز مقابلہ ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ٹیم \"پولیس ایلیون\" اور ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا کی ٹیم \"پیرا فورس\" کے مابین ہوا۔دونو ں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل، بھرپور جوش و جذبے اور سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا۔ میچ میں پولیس ایلیون نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔جشنِ آزادی کرکٹ میلہ کا مقصد پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کے افسران و اہلکاروں کے درمیان باہمی رابطے ، صحت مند سرگرمیوں، ٹیم ورک اور سپورٹس مین شپ کو فروغ دینا ہے ۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے پولیس ایلیون کی کامیابی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں اور معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ، نظم و ضبط اور صحت مند مقابلے کی بہترین علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ \"منشیات کو شکست، کھیل کو فروغ - یہی ہے مضبوط اور محفوظ پاکستان کا عزم۔\"جشنِ آزادی کرکٹ میلہ کے آئندہ میچز بھی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ جاری رہیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments