ہیضہ ملیریا اور جسم درد کے ساتھ ساتھ بخار وغیرہ کی بیماریاں عام

 ہیضہ ملیریا اور جسم درد کے ساتھ ساتھ بخار وغیرہ کی بیماریاں عام

ہیضہ ملیریا اور جسم درد کے ساتھ ساتھ بخار وغیرہ کی بیماریاں عام تبدیلی موسم انتہائی خطرناک ،اس میں کھانے پینے کی اشیا میں احتیاط لازم، ماہرین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہیضہ ملیریا اور جسم درد کے ساتھ ساتھ بخار وغیرہ کی بیماریاں عام ہیں کیونکہ یہ موسم انسانی سے صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے لہذا اس میں کھانے پینے کی اشیا میں احتیاط لازم ہے جبکہ باسی کھانا کھانے سے پرہیز کیا جائے کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ گھروں میں بھی لوگ رات کا بنایا ہوا کھانا صبح یا دوپہر کو استعمال کرتے ہیں جس سے مختلف قسم کی بیماریاں جنم لیتی ہیں ماہر امراض بچگان ڈاکٹر نعمان خالد قریشی نے کہا کہ یہ موسم مچھر مکھی کو بہت زیادہ تعداد میں پیدا کرتا ہے جس سے مختلف قسم کی بیماریاں جنم لیتی ہیں کیونکہ بازاری کھانے انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر صحت ہے وہاں پر صفائی کا بہتر انتظام نہیں ہوتا اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ خود خصوصاً بچوں کو گھر میں بنائی ہوئی ایشیا کا استعمال کروائیں تاکہ بچے بیماریوں سے بچ سکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...